ہندوستانی فوج کے سربراہ بپن راوت نے پاکستان کو دو ٹوک لہجے میں خبردار
کیا ہے۔ راوت نے کہا ہے کہ سرحد پار سے فائرنگ اور دراندازی نہیں تھمی تو
ہندوستان پھر سرجیکل اسٹرائک کر سکتا ہے۔ فوج کے سربراہ نے پاکستان سے ایل
او سی پر جنگ بندی کا احترام کرنے کی اپیل کی۔ دہشت گردانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے فوجی سربراہ بپن راوت نے خبردار کیا کہ
اگر پاکستان نہیں سدھرا تو ہندوستان کے پاس سرجیکل اسٹرائک کا راستہ کھلا
ہے۔ فوجی سربراہ کے مطابق، سرجیکل اسٹرائک کے بعد ایل او سی پر فائرنگ کے
واقعات میں کمی آئی۔ تاہم حافظ سعید
جیسے دہشت گردوں کی دھمکیاں ضرور بڑھ
گئیں۔ بتا دیں، پاکستانی فوج کی شہ پر ہی حافظ جیسے دہشت گرد ہندوستان کو دہشت
گرد انہ حملے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ حافظ سعید نے ایک آڈیو جاری کر ہندوستان
کے سرجیکل اسٹرائک کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ حافظ سعید نے آڈیو میں فرضی دعوی
کیا کہ کچھ دن پہلے جموں و کشمیر کے اکھنور میں جو دہشت گردانہ حملہ ہوا
تھا، وہ پاکستان کا سرجیکل اسٹرائک تھا۔ اپنے فرضی دعوے میں حافظ نے کہا کہ
ہندوستان نے سرجیکل اسٹرائک کی جھوٹی فلم بنا کر دنیا کو گمراہ کیا، لیکن
ہم نے دکھا دیا کہ سرجیکل اسٹرائک کیا ہوتا ہے۔